سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمت کے تعین سے متعلق نیا حکم امتناع جاری کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمت کے تعین سے متعلق نیا حکم امتناع جاری کردیا

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمت کے تعین سے متعلق نیا حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کی باہمی مشاورت سے فی من گنے کی قیمت 160 روپے مقرر کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو چیف سیکریٹری ایڈووکیٹ جنرل و دیگر نے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

موقف اپنایا کہ شوگر ملز مالکان کا موقف ہے کہ شوگر کا اسٹاک پہلے ہی سے ان کے پاس ہے ۔سندھ حکومت شوگر پر سبسڈی دے رہی ہے۔ کاشتکاروں کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں لیکن مزید سبسڈی نہیں دے سکتے ۔شوگر ملز مالکان نے 155 فی من گنا خریدنے پر آمادگی ظاہر کردی جبکہ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ 162 فی من گنا ہمیں بورڈ کے اجلاس میں آفر کر چکے ہیں اسی پر عملدرآمد کرایا جائے۔ عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ معاملے کا حل چاہتے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ملز بند ہوں یا کاشتکاروں کا نقصان ہو۔ عدالت نے فریقین کے باہمی مشاورت سے فی من گنے کی قیمت 160 روپے مقرر کرتے ہوئے گنے کی نئی قیمت سے متعلق نیا حکم امتناعی جاری کر دیا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...