پیک امتحانات‘ پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کیلئے موبائل فون پر پابندی عائد

پیک امتحانات‘ پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کیلئے موبائل فون پر پابندی عائد

ملتان(جنرل رپورٹر)پیک کے امتحان میں نقل اور پرچہ آوٹ ہونے سے روکنے کیلئے موبائل فون پر پابند ی لگادی گئی، دفعہ 144نافذ ہوگی، ایک کلسٹر کاعملہ دوسرے میں تعینات ہوگا، حکم عدولی کرنے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی تفصیل کے مطابق پیک کے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

امتحانات کیلئے اہم اجلاس وی سی او کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈی ای او رریاض خان نے بتایا کہ حکومت کے احکامات پر امتحانات کیلئے تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں ، تمام نگران عملے کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے ، اوردرست فہرستیں لاہو ر ارسال کردی گئیں ہیں ، نقل کی روک تھا م کیلئے اساتذہ موبائل فون لیکر نہیں ا?ئیں گے اگر کسی کے پاس فون برآمد ہوا توا س کے خلاف کارروائی ہوگی، تما طلبا کو ڈسکوں پر بیٹھایا جائے جس سکول میں فرنیچرکم ہو وہ کرائے پر فرنیچرلیکر پورا کرے اور اس کی ادائیگی فروغ تعلیم اور این ایس بی سے کی جائے ،، تمام طلبا کو یو شیپ میں بٹھایا جائے ، ایک کلسٹر کے اساتذہ دوسرے میں تعینات ہوں گے ، صرف آرآئی پرچے وصول کرے گا اور سنٹر تک پہنچائے گا اور وہ ہی اس کی سیکریسی کا ذمے دار ہوگا، ایک بینچ پر ایک امیدوار ہوگا تاہم کم جگہ کی وجہ سے ایڈجسٹ منٹ کی جاسکے گی، بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش ا?یا جائیتاہم نقل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کلسٹر ہیڈ کے ساتھ آرآئی بھی سنٹرز کا ایک روز قبل معائنہ کرے گا اور انتطامات کا جائزہ لے گا، دریں اثنا اطلاع سپرٹنڈنٹس اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس آج ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...