ویکسی نیٹرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لودھراں کے زیر استعمال سرکاری موٹر سائیکلز کا پٹرول و دیگر الاؤنس بند کرنیکا معاملہ 30 روز میں حل کرنیکا عدالتی حکم جاری

ویکسی نیٹرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لودھراں کے زیر استعمال سرکاری موٹر سائیکلز ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ویکسینیٹرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لودھراں اور سیکریٹری فنانس پنجاب کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لودھراں کے ویکسینیٹرز کو استعمال ہونے(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

والی سرکاری موٹر سائیکلز کا پٹرول اور دیگر الاونس بند کرنے کا معاملہ30 روزکے اندر حل کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لودھراں کے ویکسینیٹرز محمد خالد سمیت 56 ملازمین نے درخواست دائر کی تھی کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لودھراں کی جانب سے ویکسینیٹرز کو موٹر سائیکلز دی گئی ہیں۔ لیکن جولائی 2017 سے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس نے ویکسینیٹرز کا فیول اور دیگر الاونس بند کر دیا ہے۔نیزویکسینیٹرز کا فیول الاونس بند ہونے سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ اس لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لودھراں کے ویکسینیٹرز کا فیول الاونس بحال کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...