ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، بچی آگ سے جھلس کر چل بسی

ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، بچی آگ سے جھلس کر چل بسی

گگومنڈی، بوریوالا، شاہ جمال، کوٹ سلطان (نمائندگان) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے 3 سالہ بچی آگ سے جھلس کر دم توڑ گئی اس سلسلہ میں گگومنڈی،(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

بوریوالا، سے نامہ نگار، تحصیل رپورٹر کیمطابق اڈا کو اٹر کا محنت کش شہباز مجید ولد عبدالمجید قو م کھوکھر بھٹی سکنہ ڈلن بنگلہ اپنی بہن ادیبہ بی بی اوربہنو ئی جنید سکنہ گیمبر مو ٹر سائیکل پر گیمبر سے بوریوالا آ رہے تھے جب وہ اڈا کواٹر کے نزدیک پہنچے توادیبہ بی بی کا ڈو پٹہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا جس کے نتیجہ میں ادیبہ سڑک پر گر گئی اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبرMND 4246اُن پرچڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ادیبہ بی بی موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئی، شہباز مجید اورجنید کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق نواحی علاقہ کھلنگ شمالی کا رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور35سالہ طالب حسین کھور گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی لیکر مل جا رہا تھا کہ پرمٹ نہ ملنے پر اس نے ٹریکٹر ٹرالی چندریں موڑ کے قریب روڈ کنارے کھڑی کر کے ٹرالی کے نیچے لگی چار پائی پر سو گیا پیچھے سے آ نے والے خالی ڈمپر نے ٹرالی کو ٹکر دے ماری جس کی وجہ سے وہ جھٹکے سے چار پائی سے نیچے روڈ پر آ گرا اور ڈمپر کی زد میں آ کر موقع جاں بحق ہو گیا۔ کوٹ سلطان سے نمائندہ پاکستان کیمطابق پہاڑ پور کے رہائشی عبدالستار لاڑ کی 3سالہ بیٹی مہوش گھر کے باہر آگ تاپتے ہوئے گر گئی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...