تخت بھائی ،تاجروں اور بلدیاتی نمائندوں کی کوششیں بارآور

تخت بھائی ،تاجروں اور بلدیاتی نمائندوں کی کوششیں بارآور

تخت بھائی(نامہ نگار ) مرکزی انجمن تاجران و بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں سے تخت بھائی کے علاقہ شاہ نور پل میں دو فریقین کے مابین صلح ہو گئی اور دونوں نے اپنے باہمی اختلافات ختم کر کے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے فریق اول جمشید، فاروق اور عبدا لستار وغیرہ ساکنان چواہ کا فریق دوم ظاہر، نقاب، عبد الکریم ، فضلے اور جنید وغیرہ ساکنان شاہ نور پل کے ساتھ رقم کے تنازعے پر زبانی تکرار کے بعد شدید لڑائی ہوئی تھی جس میں دونوں فریقین کے کئی افراد زخمی ہوئے تھے اور مزید تصادم کا خطرہ تھا ۔جس پر جرگہ ممبران مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدروتحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی معز اللہ خان مہمند،جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل، ڈسٹرکٹ کونسلر سعید خان، تحصیل کونسلر مستقل شاہ، تخت بھائی میڈیا کلب کے چیئرمین حاجی ہدایت اللہ مہمند،مفتی اسد محمود، خالد خان مہمند، حاجی سرتاج ، شمروز کاکا اور دیگر نے صلح کے لیے کوششیں شروع کردیں جو بار آور ثابت ہوئیں اور اس سلسلے میں منگل کے روز چوا میں ایک مصالحتی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں جرگہ ممبران کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے جرگہ ممبران اور عمائدین علاقہ کے سامنے باہم بغل گیر ہو کر آئندہ کے لیے تمام اختلافات ختم کرنے اور بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...