انتظامیہ کابابری بانڈہ میں ایریگیشن کا بند اعراب کھولنے کیلئے دورہ ،مشران سے مذاکرات

انتظامیہ کابابری بانڈہ میں ایریگیشن کا بند اعراب کھولنے کیلئے دورہ ،مشران ...

پشاور( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ،ایس ڈی او ایریگیشن اور دیگر متعلقہ عملہ پرمشتمل ٹیم نے بابری بانڈہ کوہاٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی لوگوں کی جانب سے33فٹ چوڑے ایریگیشن اعراب پر رہائشی آبادی کاموقع پرجائزہ لیا جس کی وجہ سے یہ اعراب درمیان میں مکمل طورپر بند ہوگیاہے اور زرعی زمینوں کوسیم و تھورکا شدید مسئلہ درپیش ہونے کے ساتھ ساتھ اسے تعمیرات کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتاہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بابری بانڈہ کے مشران اور تعمیرات کے مالکان سے 6گھنٹے تک طویل مذاکرات کئے اور مذکورہ اعراب پر کئے گئے تجاوزات کی خطرناک نتائج سے آگاہ کرنے سمیت تجاوزات کے خلاف حکومت کی عزم مصمم کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پلاننگ اورکافی سوچ وبچار کے بعد تجاوزات کے خلاف بلا امتیازکارروائی شروع کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی اس لئے وہ خو دآپریشن کی نگرانی کررہے ہیں اور مالکان کی موجودگی میں تجاوزات کی دوبارہ پیمائش کی جاتی ہے۔صاحبزادہ نجیب اللہ نے مشران اور مالکان سے تفصیلی بات چیت کے بعد ان کی موجودگی میں تجاوزات کی پیمائش کی اور نشانات لگائے۔انہوں نے واضح کیا کہ جاری آپریشن میں کسی قسم کا اثر یا دباؤ ملحوظ خاطر نہیں لایا جارہا اور میرٹ پر کارروائی کی جاتی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...