ڈیرہ میں ٹی وی چینل کی آفس میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

ڈیرہ میں ٹی وی چینل کی آفس میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان کے دنیا نیوز بیورو آفس میں آتشزدگی ‘ لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ۔تفصیلات کے مطابق سنیچر کی صبح 6 بجے کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دنیا نیوز بیورو آفس کے ٹیکنیکل روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی‘جسکی فوری اطلاع 1122 کو دی گئی جس نے برق رفتار کاروائی کر کے آگ پر قابو پایا‘اس آتشزدگی سے قیمتی کیمرے‘اے سی‘کمپیوٹرز‘ٹیلی فون سیٹس اور دیگر اشیاء جل گئیں۔آگ لگنے سے کمرے کی کھڑکیاں‘ گیزر اور پانی کی موٹر بھی جل گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...