سبکدوش ہونے والے اے سی مشتاق احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سبکدوش ہونے والے اے سی مشتاق احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پشاور( سٹاف رپورٹر)کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام شاہ نے سبکدوش ہونے والے ایڈیشنل کمشنر مالاکنڈمشتاق احمدکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کے علاوہ اضلاع شانگلہ ،بونیر،مالاکنڈ،دیرلوئر، دیر اپر اور چترال کے ڈپٹی کمشنرز و پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی نے بھی شرکت کی۔ کمشنر مالاکنڈ نے مشتاق احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیخدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں شیلڈ پیش کی۔ مشتاق احمد نے دوران ملازمت مشفقانہ سرپرستی و رہنمائی اور اس عزت افزائی پر کمشنر مالاکنڈ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...