سید الاسلام شیوہ ٹیچرز سوسائٹی کا صدر جبکہ محمد شیراز جنرل سیکرٹری منتخب

سید الاسلام شیوہ ٹیچرز سوسائٹی کا صدر جبکہ محمد شیراز جنرل سیکرٹری منتخب

صوابی (بیورورپورٹ )سید الاسلام شیوہ ٹیچرز سوسائٹی کا صدر جبکہ محمد شیراز جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،اس سلسلے میں ایک اجلاس زیر صدارت سید الاسلام منعقد ہوا ،جس میں متفقہ طور پر سال 2018 کیلئے سیدالاسلام کو شیوہ سوسائٹی کا صدر جبکہ محمد شیراز کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا ،دیگر عہدیداروں میں نثار محمد نائب صدر ،لقمان علی جائنٹ سیکرٹری ،محمد طارق فنانس سیکرٹری ،محمد نعیم پریس سیکرٹری ،افتخار علی چیئرمین آڈٹ کمیٹی منتخب ہوئے ،اس موقع پر نومنتخب صدر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کرینگے ،تمام ممبران نے اے ٹی اے صوابی کے صدرعبدالطیف خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...