بونیر ،پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کا ماہانہ اجلاس

بونیر ،پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کا ماہانہ اجلاس

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کا ماھانہ اجلاس کمیشن کے دفتر واقع ڈسٹرکٹ سکیریٹریٹ ڈگر میں منگل کے روز منعقد ہوا۔جس کی صدارت کمیشن کے چیر میں سید عدنان باچہ نے کی ہے ۔کمیشن کے سیکریٹری اے اے سی ڈگر نوید اکبر خان بھی شریک ہوٗئیں۔اجلاس میں تمام ممبران نے شرکت کی ہے۔چیرمین نے اجلاس کو بتایا ہے کہ صوبائی سطح پر منعقدہ پہلی اجلاس میں شریک ہوکر اپنی ضروریات کے بارے میں اگاہ کیا ہے۔انھوں نے مذید کہا ہے کہ عوام کی اگاھی کے لیے اھم چوراھوں پر بنیرز اویزاں کئیں جائیں گے ۔جبکہ کمیشن کے ممبران کو ایکٹ میں درج اختیارات و زمداریوں سے متعلق دستاویزات فراھم کیئیں گئیں ہیں۔اور ڈی پی او بونیر کو سالانہ منصوبہ بندی سے متعلق کمیشن کو بریفنگ دینے اور منطوری لینے کے لیے انتظامات کرنے سے متعلق خط بھی لکھا گیا ہے۔اور ڈی پی او بونیر نے ملٹی میڈیا ں پریزنٹیشن تیار کرکے بریفنگ جلد دینے کی یقین دھانی بھی کرائی ہے۔اجلاس میں ممبران نے شناختی وزٹنگ کارڈ جاری کرنے اور عوام کی اگاھی کے لیے مھم شروع کرنے کی تجاویز پیش کئیں ہیں۔کمیشن کے چیئر مین اور سیکریٹری نے عوام کو پولیس سے درپیش کسی بھی معالے کی صورت میں کمیشن کے ٹیلی فون نمبر 0939510237 پر دفتری اوقات کار میں رابطہ کرنے اور چیئرمین کے موبائیل نمبر 03335403000 پر کسی بھی وقت رابطہ کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کو کہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...