خیبرپختونخوا امسبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس

خیبرپختونخوا امسبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا ایک اجلاس کمیٹی کے چےئر مین اور ایم پی اے محمد عارف کی زیرِ صدارت پشاور میں منعقد ہوا جس میں اراکینِ صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک ، راجہ فیصل زمان اور عظمی خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حکام نے کمیٹی کے اراکین کو معیاری تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات ، اصلاحات ، کارکردگی اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی بھرتیوں اور تبدیلی و تعیناتی کے اُمور پر بھی بات چیت کی گئی اور ایسے اقدامات اُٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا جن کی بدولت طلبہ بہتر طور پر زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوں اور ان کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو۔ اراکینِ کمیٹی کو بتایا گیا کہ این ٹی ایس کے ذریعے ہزاروں اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں تاکہ قابل اساتذہ بچوں کو معیاری تعلیم سے روشناس کر سکیں اسی طرح مزید اساتذہ بھرتی کرنے اور سکولوں میں سہولتوں کے فقدان کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کے امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...