بخشالی ،گجرات اور ملحقہ دیہات گیس کی سہولت سے محروم

بخشالی ،گجرات اور ملحقہ دیہات گیس کی سہولت سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی( نمائندہ پاکستان)بخشالی ،گجرات اور ملحقہ دیہات تاحال گیس سپلائی سے محروم ،ڈیڑھ سال پہلے ڈسٹری بیوشن پائپ لائن سائیڈ پر پہنچ جانے کے باوجود کام ہنوز نامکمل ،تفصیلات کے مطابق بخشالی اور ملحقہ دیہات گدر ،ساولڈھیر ،گجرات اور بخشالی میں مین گیس پائپ لائن بچھائے گئے ہیں جس کی منظوری سنیٹر حاجی خانزداہ خان نے دی تھی اس پراجیکٹ کے مطابق گدر اور ساولڈھیر میں لوگوں کو کنکشن بھی دئیے گئے ہیں اور گیس سپلائی بھی شروع ہو چکی ہے لیکن بخشالی ،گجرات اور ملحقہ دیہات کے عوام تاحال قدرتی گیس جیسی نعمت کے ثمرات سے محروم ہیں حالانکہ دو سال پہلے ہی ڈسٹری بیوشن پائپ لائن سائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ تاحال التوا کا شکار ہے اور دورجدید کی سہولیات اور ثمرات عوام تک پہنچانے کے حوالے سے حکومت کے دعوے ہنوز پوری طرح سچ نہیں ہوئے اور بخشالی ،گجرات اور ملحقہ دیہات کے عوام آج بھی ایندھن جلا کر چولہے جلاتے ہیں اس سلسلے میں یہاں کے عوام نے حکومت اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس بڑی آبادی والے علاقے کو پوری طور پر گیس سپلائی چالو کی جائے تاکہ یہاں کے عوام بھی قدرتی گیس جیسی نعمت سے مستفید ہو سکے۔