ٹانک میں آل سیکرٹریز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ٹانک میں آل سیکرٹریز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن ٹانک کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ مطالبات پورا نہ ہونے کی صورت میں بنی گالہ پر دھرنا دینے کا اعلان آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب ٹانک کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کے دوران انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق نعریدرج تھے اس موقع پر یونین کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے 2013کی سیکشن 36کے تحت ہمیں اکاؤنیٹنٹ کیڈر کا اسکیل دیا جائے جبکہ سینئر اور جونےئر کو بلاتفریق ایک ہی اسکیل پر رکھا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم پہلے پشاور پریس کلب کے باہر تین روزہ احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور اگر پھر بھی ہمارے مطالبات رد کر دئیے گئے تو ہم بنی گالہ کے باہر احتجاجی کریں گے اور مطالبات کے حصول تک دھرنا دیں گے ۔