سرکاری املاک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ،تحصیل ناظم غفار

سرکاری املاک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ،تحصیل ناظم غفار

شبقدر ( نامہ نگار)شبقدر بازارمیں سرکاری املاک سیاسی مقاصد کی استعمال کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ بازار میں سٹریٹ لائٹس ،فٹ پاتھ اور ختم نبوت چوک کی تعمیرشبقدر کی خوبصورتی کیلئے بنائے جارہے ہیں ۔کمبوں پر اشتہارات لگانے کی باقاعدہ ٹیکس اداکرناہوگا۔ ان خیالات کاآظہار تحصیل ناظم غفاراللہ شیخ نے اپنے دفتر میں میڈیاسے گفتگوں کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہاکہ شبقدر بازارمیں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ابھی مکمل نہیں ہوئی جبکہ ایک سیاسی پارٹی نے راتوں رات کمبوں پر اشتہارات اور جھنڈے لگاکر غیر قانونی اقدام کیا ہم نے بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی مرکزی قائد کی شبقدر آمد کے باعث کوئی قدم نہیں اٹھایا اب جبکہ ان کے جلسے کے دو ہفتے گزرگئے جس کے بعد کمبوں میں جھنڈوں کے لہرانے کی اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ ہم نے قانونی تقاضے پورے کرکے ان کونوٹس بھیجامگر وہ زورازمائی پر اترآئے ۔ انہوں نے کہاکہ کمبوں پر سیاسی جھنڈے لگانے کی اجازت نہیں تاہم اشتہارات لگانے کی باقائدہ ٹیکس لیاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...