2018ء ایم ایم اے کے اقتدار کا سال ہے :ڈاکٹر امجد علی
مٹہ(نامہ نگار)ایم ایم اے 2018 میں اپنے صوبائی حکومت بنائینگے جس میں تمام علماء کرام اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہیں۔ ڈاکٹر امجد علی رہنما جمعیت علماء اسلام سوات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے بحالی نے دیگر سیاسی جماعت کو پریشان کردیا ہیں تمام علماء کرام اب ایک صف میں مل کر صوبے میں اپنے حکومت بنائنیگے وقت کے ضرورت ہیں کہ ہم سب ملکر کر اس کلچر کا خاتمہ کریں جس سے ہمارے معاشرئی پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں سیاست عوامی خدمت کا نام ہیں لیکن خیبر پختونخواہ کے موجود صوبائی حکومت نے سیاست کا نقشہ ہی تبدیل کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2013 میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا کی ہم نظام کو تبدیلی کردینگے جو سچ ثابت ہوگیا نظام میں نمایاں تبدیلی آئی نوجوان اپنے بزرگوں کے عزت بھول گئی ، جلسوں میں ناچ گانا مترداف کردیا گیا ،کرپشن کا خاتمہ کرنے والے نے آج تک خود کا احتساب نہ کرسکے انشااللہ 2018 الیکشن میں ایم ایم اے کی کامیابی ہوگئی ۔