ڈیرہ میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،2 گرفتار ،چرس برآمد

ڈیرہ میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،2 گرفتار ،چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایس ایچ او کینٹ حافظ محمد عدنان نے خیرآباد کالونی اور ذوالفقار ٹاؤن میں منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کاروائی کے دوران دو کلو کے قریب چرس برآمد کر کے دو منشیات فروش گرفتار کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی افتخار شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او کینٹ حافظ محمد عدنان نے پولیس نفری کے ہمراہ خیرآباد کالونی میں منشیات فروش عطاء اللہ مروت سکنہ پنیالہ سے 1005گرام چرس اور ذوالفقار ٹاؤن میں اسحاق سکنہ مریالی سے 750گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں