ضلع کونسل شانگلہ کا 4 ماہ بعد اجلاس کا انعقاد
الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کونسل شا نگلہ کا اجلاس چار ماہ طویل عرصے کے بعد الپوری میں منعقدہوا ۔اجلاس میں کونسل کے اپوزیشن لیڈر سدیدالرحمان سمیت خواتین ممبران غائب ۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسران کی عدم شرکت۔اپوزیشن کا امتیازی سلوک،فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج۔ضلع کونسل میں حکمراں جماعت کے شوکت یوسف زئی کی شانگلہ میں بے جا مداخلت پر اپوزیشن اور ضلعی حکومت یکجا ۔ کونسل نے ضلعی انتظامیہ کی منعقدہ کھلی کچہریوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کو فوٹو سیشن اور فارملیٹی قرار دے دی۔شانگلہ میں جو افسر کام کرتے ہیں ان کو شوکت یوسف زئی یہاں سے تبدیل کرتے ہیں۔ ضلع کونسل کا اجلاس میں ممبران بھی کم ۔کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں ناظمین نے محکمہ جنگلات کی غلط پالیسی کے خلاف آو از بلند کیا ،محکمہ جنگلات سے عوام نالاں ہیں ۔ناظمین۔