ایبٹ آباد: لڑکی کے قتل کیخلاف کمیٹی تشکیل

ایبٹ آباد: لڑکی کے قتل کیخلاف کمیٹی تشکیل

پشاور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے تر جما ن کے مطابق ایبٹ آبا دمیں مصباح نامی لڑکی کی موت کے بارے میں تازہ ترین اطلاعا ت کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ نے افسروں اور سول سوسائٹی کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010کے تحت اس کیس میں پولیس کی ذمہ داریوں کا تعین کرے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔کمیٹی کے سربراہ ڈی پی او ایبٹ آباد اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ایبٹ آباد ، ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد، ڈی ایس پی لیگل ایبٹ آباد اس کے ممبرز ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)ایاز سلیم رانا (چیرمین ڈی آر سی ) اور سیدہ رابعہ سلطانہ (ایڈوکیٹ ) بطور آبزرورکمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان نے حقائق جاننے کے لئے گزشتہ روزلڑکی کے والدین اورڈاکٹرز سے ملاقات کی ٹھوس شواہد کی عدم دستیابی کی صورت میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لڑکی کی قبر کشائی کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...