شبقدر ،مصر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،15 گرفتار

شبقدر ،مصر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،15 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(نمائندہ خصوصی)شبقدر بازار میں ایدیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مضہر صحت خورد نوش اشیاء فورخت کرنے اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 15دوکاندار گرفتار کرے بھاری جرمانے عائد کئے ۔ شبقدر بازار میں ایدیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید اکرم شاہ نے بازار میں مختلف ہوٹلز اور چھابڑی فر وشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15افراد کو مضہر صحت اشیاء فورخت کرنے اور اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کے جرم میں گرفتار کرکے بھاری جرمانے عائد کئے ہیں ۔ کمشنر نے بازار کے مختلف شاہراہوں میں قائم ہوٹلوں پر کھانے چیک کئے اور ہوٹل مالکان کو خبر دار کیا کہ خورد نوش کی اشیاء میں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیائے پر سخت ایکشن لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں صفائی اور مضہر صحت مصالحے استعمال کرنے والوں کے خلاف ائیندہ سخت کاروائی ہو گی اور بھا ری جرمانوں کے ساتھ انہیں جیل کی ہوا بھی کھیلائیں گے ۔ ایدیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ شبقدر بازار میں سڑک کے کنارے خورد نوش اشیائے کا اکروبار کرنے والے افراد ان اشیاء کو گرد وغبار سے ڈھانپ کر رکھے ۔اور اگر کسی بھی ہوٹل یا سڑک کے کنارے خورد نوش کی اشیا ء کو گرد و غبار سے بچانے کے اقدمات نظر نہ آئے تو ان کے خلاف مثالی سزا تجویز کرئینگے ۔