حکومت خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے، محمد نعیم خان

حکومت خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے، محمد نعیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ محمد نعیم خان نے کہا ہے۔ کہ حکومت خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔ وہ آج درگئی ڈگری کالج برائے طالبات میں خواتین کے لئے خصوصی طور پر منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ خواتین ، ملکی مجموعی آبادی کی نصف سے زیادہ حصہ ہیں۔ یہی وجہ ہے۔ کہ موجودہ صوبائی حکومت اور خصوصاََ چیف سیکرٹری کی ہدایات کے تحت عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بہت اچھا رسپانس آرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مالاکنڈ میں ابھی تک 6 کھلی کچہریاں منعقد کی گئی ہیں۔ جبکہ یہ ساتویں کھلی کچہری خصوصی طور پر خواتین کے مسائل کے حل کے لیے منعقد کی گئی ہے اس موقع پر انتظامیہ کے علا وہ تحصیل ناظم درگئی، منتخب کونسلران اور قومی تعمیر نو کے مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے۔ اس موقع پرخواتین نے کھل کر اپنے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی جن میں تعلیم ، صحت ،آ ب نوشی، نکاسی آب، بلدیات اور گیس کی کم یابی کے مسائل بیان کئے گئے ۔محمد نعیم خان نے یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل پر فوری طور پرہمدردانہ غور کیا جائے گا اور مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔خواتین کونسلروں کی جانب سے سے ترقیاتی سکیموں کے فنڈز جاری نہ کرنے کے سوال پر محکمہ بلدیات کے نمائندے نے بتایا کہ ضلع مالاکنڈ میں مجوزہ مجموعی 101 سکیموں میں سے 99 سکیموں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔محمد نعیم خان نے یقین دلایا کہ درگئی گرلز کالج کو توسیع دینے کے لئے زمین کی فراہمی کے سلسلے میں متعلقہ کمیٹی کے اجلاس میں ہمدردانہ غور کے بعد اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو ضروری سفارشات ارسال کی جائیں گی