پی ٹی آئی ملک میں ظلم وزیادتی کیخلاف برسرپیکار ہے ،انتخاب عالم ایڈوکیٹ

پی ٹی آئی ملک میں ظلم وزیادتی کیخلاف برسرپیکار ہے ،انتخاب عالم ایڈوکیٹ

  



کوہاٹ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کوھاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم ایڈووکیٹ اورممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ملک میں ظلم وزیادتی کے خلاف ہے قوم کی بیٹی عاصمہ رانی کو ہر صورت انصاف مہیا کرکے دیں گے خیبرپختونخوا پولیس ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے آزاد ہے ہم اسے مکمل سپورٹ دیکر عاصمہ کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے تاہم اسے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا درجہ نہ دیا جائے کوھاٹ پریس کلب میں عاصمہ رانی قتل کیس کے حوالہ سے منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاصمہ رانی قوم کی ایک بیٹی ہے اور اسے انصاف فراہم کرنا کوھاٹ پولیس کے لئے ایک ٹسٹ کیس ہے کیونکہ مقتولہ نے اپنے نزعی بیان میں جس شخص مجاہد آفریدی کا نام لیاہے وہ گذشتہ ایک سال سے دبئی میں مقیم ہے اور وقوعہ کے روز وہ دبئی سے عمراہ ادا کرنے سعودی عرب چلا گیا جبکہ ان کامبینہ طورپر دوسرا ساتھی صادق پولیس نے گرفتار کرلیاہے مگر قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں مجاہد آفریدی اس میں ملوث پایا گیا تو اسے بھی کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا اور قانون وانصاف کی حکمرانی کویقینی بنایاجائیگا ہم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے اور قوم کی بیٹی عاصمہ رانی کی ظلم وبربریت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں گے ان کاکہنا تھا کہ ہم حق وسچ کا ساتھ دینے والے ہیں چاہے واقعہ کراچی میں ہو یا قصور میں ‘مردان میں ہو یا ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں انصاف فراہم کرنے کے حق میں ہیں مگرکسی بھی واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی بھرپور مذمت کریں گے ان کاکہنا تھا کہ عاصمہ قتل کیس کو سیاسی رنگ دے کر پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ہم خود اس واقعے پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہیں صوبائی حکومت اور پولیس مکمل طورپر آزاد ہے اور مقتولہ کے والد کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے ہماری ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم عاصمہ کے خاندان کی بھرپور معاونت کرکے ملزم تک رسائی کے لئے تیار ہے انہوں نے وزارت داخلہ ‘ایف آئی اے ‘ آئی جی پی خیبرپختونخوا اور حکومت سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزم کوفوری طورپر گرفتار کرکے انہیں کٹہرے میں لاکھڑا کردے ہم مکمل سپورٹ دیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مبینہ ملزم مجاہد آفریدی دوبچوں کاباپ ہے اور رشتہ کے تنازعہ کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...