کرم ایجنسی ،بارودی دھماکہ کیخلاف قبائل کا احتجاجی مظاہرہ

کرم ایجنسی ،بارودی دھماکہ کیخلاف قبائل کا احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی میں ہونے والے بم دھماکے کے خلاف قبائل نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، پاک آرمی کے بریگیڈئر اختر علیم نے کہا کہ عوام کی مال و جان کی حفاظت کیلئے ہر قسم اقدامات اٹھائے جائیں گے،اپر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی شہادت کے خلاف مقبل قبائل نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور خرلاچی پاراچنار روڈ پر پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ولی ، عمران الدین ، ملک صابر جان اور طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد نے افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے اور مستقبل میں اس قسم واقعات کی سدباب کا مطالبہ کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں قبائلی رہنما حاجی میر زمان بنگش اور جماعت اسلامی کے امیر حکمت خان حکمتیار نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کو شہید پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے 73بریگیڈ کے بریگیڈئر علیم اختر ، پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی بصیر خان وزیر اور کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل راشد جاوید نے کہا کہ ہر صورت میں عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم اقدامات سے گریز نہیں کیا جائے گا حکام کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی کو مزید سیکیور بنانے کیلئے پاک افغان سرحد پر کار دار تار لگانے (باڑ) لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے حکام کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...