حقیقی تبدیلی پی ٹی آئی لائے گی ،سلمان خان

حقیقی تبدیلی پی ٹی آئی لائے گی ،سلمان خان

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، ملک میں حقیقی تبدیلی تحریک انصاف اور پارٹی لیڈر عمران خان ہی لائیگی۔ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ عمران خان فاٹا سمیت تمام پاکستانیوں کیلئے اُمید نو ہے۔ کمالی حلیمزئی ملیان گاؤں میں پی ٹی آئی شمولیتی تقریب سے سلمان خان و دیگر مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کمالی ملیان گاؤں میں پاکستان تحریک انصاف مہمند ایجنسی کا ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوا۔ جس میں حیات خان، قاری انور علی، مولانا ظہیر اللہ سمیت درجنوں افراد نے اپنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی مہمند ایجنسی کے سلمان خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 2018 ء کا الیکشن جیت کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کریگا۔ قبائلِ پاکستان نے سیاسی پارٹیز کے مفاد پرست سیاست کو جھٹلا دیا ہے۔ سودی نظام کو ختم کر کے پاکستان تحریک انصاف نے اسلام دوستی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آرکے خاتمے اور صوبے میں انضمان کیلئے پاکستان تحریک انصاف سرگرم ہے۔ اور ملک میں حقیقی تبدیلی پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی قائد ہی لائے گی۔ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ جس سے پورے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کی لہر دوڑے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...