پشاور بورڈ کے زیراہتمام رسہ کشی مقابلے آفریدی ماڈل سکول نے جیت لئے

پشاور بورڈ کے زیراہتمام رسہ کشی مقابلے آفریدی ماڈل سکول نے جیت لئے

پشاور( سپورٹس رپورٹر) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیراہتمام پبلک سکولز کے مابین رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، فائنل میں آفریدی ماڈل سکول نے اسلامیہ کالجیٹ کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، جبکہ نیوشہزاد سکول ریگی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور منظر خان مہمان خصوصی تھے ۔ ان کے ہمراہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، سیکرٹری شریف خان ، تمام سکولز کے ڈی پی ایز سمیت دیگراہم شخصٰیات موجود تھیں ۔ پشاور بورڈ کے زیراہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے بورڈ گراؤنڈ پر پروایٹ سکولز کے مابین رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جس میں سولہ سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسلامیہ کالجیٹ نے ایگریکلچرل پبلک سکول کو دو ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آفریدی ماڈل سکول نے نیو مسلم چارسدہ سکول کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ، جبکہ فائنل میں آفریدی ماڈل سکول نے اسلامیہ کالجیٹ کے مابین کھیلاگیا جس میں آفریدی ماڈل سکول نے دو ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے کہا کہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور خاص کر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کے تعاون سے صوبے میں رسہ کشی کھیل کے فروغ میں اہم رول ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایسوسی ایشن نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 18 مقابلے منعقد کرائے جس میں انٹر سکولز ، انٹر کالجز ، انٹر ڈسٹرکٹ انٹر کلب میل وفمیل مقابلے شامل ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور انشاء اﷲ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...