مردان سپورٹس کمپلیکس میں انڈر 23گیمز2018ء کی شاندار لوگو رونمائی

مردان سپورٹس کمپلیکس میں انڈر 23گیمز2018ء کی شاندار لوگو رونمائی

پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا کی جانب سے انڈر23گیمز 2018ء کے سلسلے میں مردان سپورٹس کمپلیکس میں لوگو و ٹرافی رونمائی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی ،تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنرمردان دلدار حسین بنگش تھے انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر تابندہ طارق کے علاوہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیرالدین بابر، ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا سلیم رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان کاشف ، ڈسٹرکٹ سپوررٹس آفیسر رضی اللہ بٹنی، ایڈمنسٹریٹر ذاکر اللہ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ اور چیئرمین مردان فٹ بال ایسوسی ایشن علی گوہر بھی موجود تھے۔تقریب میں ضلع مردان کے مختلف کھیلوں کے ایسوسی ایشنز کے عہدیدار اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ آج ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرنا چاہیئے کہ ماضی کے نامساعد حالات سے نکل کر امن کی بحالی تک پہنچ گئے جسکے تحت آج کھیلوں کے میدان آباد ہیں اور کھلاڑی بھرپور انداز میں نہ صرف صحت مندانہ سرگرمیوں بلکہ جیت کی لگن کے جذبے کے تحت کھیلوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں جسکا سارا کریڈٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ آنے والے انڈر 23گیمز میں صوبہ بھر کے 12000کے قریب اتھیلٹ مختلف گیمز میں حصہ لیں گے جوکہ ایک بڑی کامیابی ہے،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے کھلاڑیوں کیلئے تعلیمی وظائف کا بھی شاندار اعلان کیا ہے جسکے تحت غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے سکول ،کالج اور یونیورسٹی لیول سکالرشپ دی جائیگی جبکہ انڈر 23گیمز 2018ء میں تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کیش انعامات بھی دی جائییگی،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا،جسکے لئے انتخاب کا سلسلہ 15فروری سے شروع ہوگا،تقریب سے ڈائریکٹر سپورٹس سلیم رضا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امسال انڈر23گیمز منفرد حیثیت سے منعقد کی جارہی ہے اوریہ تیسرا یڈیشن ہے ، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے انڈر 23گیمز 2018ء کو مثالی گیمز قرار دیا ہے جس میں خواتین کیلئے 17اور مرد کھلاڑیوں کیلئے 25مختلف گیمز کو شامل کیا گیا ہے ،جسکے لئے تیاریاں زور وشروع سے جاری ہے اور مختلف انتظامی کمیٹیاں بھر پور انداز میں تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...