ڈیرہ ،اے سی کا مضر صحت چپس بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کا ضمیر آباد کے علاقہ میں بچوں کے چپس بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ غیرقانونی اور مضرصحت پانچ کمپنیوں کے چپس ہونے پر فیکٹری سیل کردی ‘ فیکٹری مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور مضرصحت چپس تلف کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے ضمیر آباد کے علاقہ میں قائم غیر قانونی چپس فیکرٹری پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران فیکٹری میں غیر معیاری پانچ مختلف کمپنیوں کے برانڈ کے چپس تیار کئے جارہے تھے اسسٹنٹ کمشنر نے فیکٹری سیل کرکے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ قبضے میں لئے گئے مختلف کمپنیوں کے چپس کو اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں تلف کر دیا گیا۔