آل خیبرایجنسی خواتین سپورٹس فیسٹول کا آغاز

آل خیبرایجنسی خواتین سپورٹس فیسٹول کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سپورٹس رپورٹر ) آل خیبرایجنسی فی میل سپورٹس فیسٹول جمرودکالج میں شروع ہوگئے جس میں ایجنسی کی سو سے زائد خواتین چار مختلف گیمز میں شرکت کررہی ہیں ، ان مقابلوں کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹرسپورٹس فاٹا محمد نواز خان نے کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حنیف خان ، پرنسپل گرلز ڈگری کالج پروفیسر ڈاکٹر حمیدہ بانو، ایجنسی سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری ، ایونٹ منیجر ایوب خان سمیت دیگراہم شخصٰات موجود تھیں ۔ محکمہ کھیل فاٹا سیکرٹریٹ خیبرایجنسی کے تعاو ن سے منعقدہ دو روزہ مقابلوں کے افتتاحی روز ایٹھلیٹکس اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں خیبروائٹ اور خیبرگرین کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ۔ رسہ کشی کے مقابلوں میں خیبروائٹ نے خیبر ریڈ کو تین صفر سے شکست دی جبکہ سو میٹر ریس میں خیبرگرین کی فرشتہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ دوسو میٹر ریس میں خیبرریڈ کی جویریہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ ہائی جمپ میں خیبر گرین کی فرشتہ نے گولڈ اپنے نام کیا ۔ فیسٹول میں ایتھلیٹکس ، والی بال ، بیڈمنٹن ، اور رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں ۔ اس موقع پر تقریب سے خظاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جمرود ڈاکٹر حمیدہ بانو نے کہا کہ محکمہ کھیل فاٹا سیکرٹریٹ خیبرایجنسی اور خاص کر ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا اور ایجنسی سپورٹس منیجر راحید گل کا شکرگزار ہیں جنہوں نے ایجنسی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھیلوں کے مقابلے نہ صرف منعقد کرائے بلکہ کھلاڑیوں تمام تر سہولیات بھی مہیا کی ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ساتھ لگاؤ کی وجہ سے ہماری خواتین کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز نے کہا کہ محکمہ کھیل فاٹا نہ صرف خیبرایجنسی بلکہ فاٹا کے تمام ایجنسیز اور ایف آرز میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھیل کے فروغ وترقی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہیں