ڈیرہ ،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے کلہاڑی اور ہینٹر کے وار سے دو بھائی زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)بچوں کی لڑائی پر اڈا وانڈا علی پر ڈنڈوں ‘ کلہاڑی اور ہینٹر سے لیس دس افراد نے دو بھائیوں کو وار کرکے زخمی کردیا‘ مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں وانڈا علی اڈا پر ڈنڈوں ‘ کلہاڑ اور ہینٹر سے لیس دس افراد نے وانڈا علی کے رہائشی بشیر ‘ عبدالمنان ولد محب اللہ کو زخمی کردیا فریقین میں بچوں کی لڑائی پر تنازعہ تھا ‘ کڑی خیسور پولیس نے زخمی بشیر کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔