پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن یار محمد اے این پی میں شامل

پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن یار محمد اے این پی میں شامل

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ کودھچکا تحریک انصاف کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کردیا اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف چوکی درب ضلع نوشہرہ کے دیرینہ ونظریاتی کارکن ورہنما یار محمد نے میڈیا کو بتایا کہ تحریک انصاف کھوکھلے نعروں، سیاسی خانہ بدوشوں اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی آماجگاہ بن گئی ہے میں ایک نظرئیے اور تبدیلی کا سوچ لئے تحریک انصاف میں شامل ہواتھا جوکہ میری بھول تھی کیونکہ عمران خان بھی اپنی سیاست میں پختونوں کو ڈھال بناکر جنگ تخت اسلام آباد کا لڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے عوام کی جو خدمت عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی سابقہ دور حکومت میں کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اس لئے نے فیصلہ کردیا ہے کہ میں اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کااعلان کروں گا اور آخری دم تک اے این پی کا ساتھ دیتا رہوں گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...