بونیر ،3 بچوں کی ماں کو قتل کرنیوالا قاتل شوہر نکلا

بونیر ،3 بچوں کی ماں کو قتل کرنیوالا قاتل شوہر نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عرصہ دو ماہ قبل خوارہ سلطانوس میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں رات کو قتل ہونے والی تین بچوں کی ماں کے قتل میں نامزدمتوفیہ کے شوہر حٖضرت علی،دیور عفور اور سسر گل نظر کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتولہ زاہرون ساکن حصار کے بھائی صاحب زادہ ولد شیرزادہ نے ڈی پی او بونیر ،ڈی ائی جی ملاکنڈڈویژن اور ائی جی پی خیبر پختونحواہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ماموں زاد بھائیوں کے ھمراہ میڈیاں کے سامنے واقعہ کی روداد بیان کرتے ہوئے مقتولہ کے نوجوان بھائی نے انسوں بھری انکھوں کے ساتھ فریاد کیا ہے کہ ظالم سسرالیوں نے انکی بہن کو رات گھر میں بے دردری سے قتل کیا ہے اور صبح کے وقت انکے ماموں زاد بھائی کو مقتولہ کی لاش لے جانے کی اطلاع فون پر دی ۔بقول انکے جب خاندان کے افراد رشتہ داروں کے ھمراہ وہاں پہنچیں تو پولیس بھی بلائی گئی اور اس وقت ان تینوں کے خلاف ایف ائی ار درج کرائی ہے لیکن تاحال ملزمان فرار ہیں ۔انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملزمان کے رشتہ دار وں میں سے جو بھی راضی نامہ کے لیے انکے ھاں اتے ہیں اسکو حوالہ پولیس کیا جاتا ہے لیکن پولیس بجائے تفیش اور ملزمان بارے معلومات حاصل کرنے اسکو چھوڑ دیتی ہے اور یوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔جس کی وجہ سے مقتولہ کی خاندان کے افراد مایوسی کا شکار ہے اور انصاف کے حصول کے لییاا خٰری امید لے کر میڈیا ں کے پاس ائے ہیں اور التجا کی ہے کہ انکے فریاد کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے۔