پشاور، کار کی ٹکر سے نوجوان زخمی

پشاور، کار کی ٹکر سے نوجوان زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر)تھا نہ مچنی گیٹ کے حدود گو را قبر ستان میں موٹر کار نے جوا ں سالہ لڑ کے کو ٹکر ما ر کر زخمی کر دیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز اسما عیل ولد حا جی مقبلی سکنہ تخت بھا ئی حال یو نیو رسٹی ٹا ؤ ن نے زخمی حالت میں رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گو را قبرستان کے قریب سڑ ک پا ر کر رہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے تیز رفتار مو ٹر کا رنے انکو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں مقا می لوگو ں نے طبی امداد کیلئے لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملز م ڈرا ئیور اسم و سکنہ نامعلوم جائے وقو عہ سے بھا گ گیا تاہم پولیس نے ملزم ڈرائیور کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...