مظفرآباد،قتل کے مقدمہ میں ملزم کو 20سال قید 15لاکھ جرمانے کی سزا

مظفرآباد،قتل کے مقدمہ میں ملزم کو 20سال قید 15لاکھ جرمانے کی سزا

مظفرآباد( بیورورپورٹ)ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو بیس سال قید اور 15لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔13ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت کے جج میاں نعیم اللہ ایڈیشنل سیشن جج اور ایڈیشنل ضلع قاضی رشید گل نے سرکار بذریعہ ملک ریاض بنام محمد ادریس کیانی وغیرہ مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا ۔ملزم ادریس کیانی ولد علی اصغر کیانی کو جرم ثابت ہونے پر بیس سال قید اور 15لاکھ جرمانہ بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم صادر کر دیا ۔مقدمہ زیر علت نمبر 56/2003زیر دفعہ اے پی سی 302/-میں مجرم قرار دیتے ہوئے زیر دفعہ APC-302Cمیں 20سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ۔ملزم نے ملک ریاج ولد مظفر خان کو 11فروری 2003کو معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا اور بعدازاں ملک ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا تھا ۔مذکورہ مقدمہ 14سال مختلف عدالتوں میں زیر سماعت رہا ۔گزشتہ روز ضلعی فوجداری عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں ملزم ادریس کو 20سال کی سزا سنا دی جبکہ دیگر 13افراد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...