عورت ،مردوں کی امامت نہیں کر سکتی کیونکہ یہ مکروہ ہے ،سربراہ شرعی بورڈ پاکستان

عورت ،مردوں کی امامت نہیں کر سکتی کیونکہ یہ مکروہ ہے ،سربراہ شرعی بورڈ ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مرکز اہلسنت جامعہ اسلام آبادکے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلا لی سربراہ شرعی بورڈ پاکستان نے کہا کہ بھارت میں ایک عورت نے مردوں کو امامت کروائی جس سے اُمت مسلمہ تذبذب اور بے چینی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اسلام کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے ۔اور شعائر اسلام کا کھلم کھلا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جمہور فقہا ء کرام کا اس مسئلہ میں اتفاق ہے کہ عورت مردوں کی امامت نہیں کر سکتی اس لیے کہ صدر اول میں اس کی کوئی روایت نہیں ملتی اور نماز میں عورتوں کے کھڑے ہونے کا حکم یہ ہے کہ وہ صف میں مردوں کے پیچھے کھڑی ہوں۔ اس سے معلوم ہوا کہ عورت کا مرد سے آگے کھڑا ہونا جائز نہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...