مظفر آباد،حکومت کی گڈ گورننس ،محکمہ ٹیوٹا کے سینکڑوں ملازمین فارغ،گھروں میں فاقے

مظفر آباد،حکومت کی گڈ گورننس ،محکمہ ٹیوٹا کے سینکڑوں ملازمین فارغ،گھروں ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ)موجودہ حکومت کی گڈ گورننس ،دس سال ملازمت کرنے والے محکمہ ٹیوٹا کے سینکڑوں ملازمین ملازمتوں سے فارغ ،گھروں میں فاقوں کی نوبت۔دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔وزیر اعظم سمیت وزراء و ممبران اسمبلی بھی غریب ملازمین کو ان کے حقوق دلانے میں ناکام ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام سو سکلز سینٹر میں عرصہ دراز سے تعینات سینکڑوں ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کے بعد ملازمین مشکلات کا شکار ہو گئے ۔وزیر اعظم سمیت ذمہ داران نے وعدے ہوا میں اڑ گئے ۔گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ۔متاثرہ ملازم وقار احمد سلہریا نے کہا کہ ہمارے ساتھ کئی مرتبہ وعدے کیے گئے کہ آپ کو نارمل پر لائیں گے ۔لیکن اس میں حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے ۔ہمارے بچے سکول نہیں جا رہے ۔فیسیں نہیں ۔بیماروں کا علاج نہیں کرا سکتے ۔حکومتی ذمہ داروں نے من پسند لوگوں کو مستقل کر لیا جبکہ ہم لوگ دربدر ہیں ۔حکومت اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے متاثرہ ملازمین کو نارمل پر لائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...