مظفرآباد،، پیپلزپارٹی ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط اور فعال جماعت بن چکی ہے،خواجہ طارق ایڈوکیٹ

مظفرآباد،، پیپلزپارٹی ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط اور فعال جماعت بن چکی ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ)پی پی پی کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہیکہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں، پیپلزپارٹی ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط اور فعال جماعت بن چکی ہے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کو بیو قوت نہیں بنا سکتی آمدہ انتخابات میں پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک گیر کامیابی حاصل کریگی ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ضلع اور تحصیل سے لیکر یونین کونسل کی سطح تک پارٹی کی تنظیم سازی کر کے اسے مزید فعال کریں گے۔پی پی کو آصف علی زرداری جیسی فکرو دانش رکھنے والی بڑی قد آور شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے جسکی سرکردگی میں ملک کے اندر تبدیلی لائیں گے اُنہوں نے کہا کہ میاں برداران کا سورج غروب ہو رہا ہے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کی سیاست ختم ہونیو الی ہے جلد بڑی سیاسی تبدیلی کا آغاز ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانے میں اورسیز کشمیریوں کا اہم کردار ہے مستقبل میں بھی بیرون ملک مقیم اورسیز کشمیری خطہ کی تعمیروترقی میں اہم کردار کرتے رہیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...