ارشاد شریف کے قاتل ارشد کی پھانسی پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کئے جائیں

ارشاد شریف کے قاتل ارشد کی پھانسی پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کئے جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ہم صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر سے پرزوراپیل کرتے ہیں کہ مجرم ارشد محبوب ولد محبوب احمد خان کی پھانسی پر عمل درآمد روکنے کے احکامات واپس لئے جائیں۔انصاف میں تاخیر انصاف کی موت ہے گذشتہ 17سال سے انصاف کے لئے قانون کے دروازے کھڑکائے تب جا کر انصاف ملا لیکن اس پر بھی عمل قاتل کے بااثر ہونے کی وجہ انصاف میں تاخیر ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہا رمقتول ارشادشریف کے کزن ممتازسیاسی وسماجی کارکن حاجی صادق خان تھوڑاروی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یکطرف طو رپر مجرم کے کا موقف سن کر پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روک دیاگیا ہے جبکہ مقتول کے لواحقین قاتل کو کسی صورت معاف کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں۔ہماری التجاء ہے کہ ارشادشریف کے قاتل کو فی الفورپھانسی دی جائے۔ہم نے گذشتہ 17سال سے زائد عرصے سے آزادکشمیر کی مختلف عدالتوں میں کیس کی پیروی کی۔ آج جب تمام عدالتوں نے ارشد کو مجرم ثابت کرکے اس کی اپیل مسترد کردی اور صدر آزادکشمیر نے بھی رحم کی اپیل خارج کردی ہے جس کے بعد اس کو 20دسمبر2017 کو پھانسی کا آرڈر بھی ہوچکا تھا اس کے باوجود مجرم کی پھانسی کے احکامات پر عمل درآمد رکوادیاگیا۔مجرم ارشد کی پھانسی میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے صدرآزادکشمیر سردار مسعودخان سے مقتول کے لواحقین کی استدعا ہے کے اس غلط بیانی کا نوٹس لیں اور مجرم کی پھانسی کے احکامات پر عمل درآمد کرواکے انصاف کا بول بالا کریں۔