مظفرآباد،نورانی محلہ کا پانی بند ‘ اہل علاقہ بوند بوند کو ترسنے لگے

مظفرآباد،نورانی محلہ کا پانی بند ‘ اہل علاقہ بوند بوند کو ترسنے لگے

مظفرآباد (بیورورپورٹ)نورانی محلہ کا پانی بند ‘ اہل علاقہ بوند بوند کو ترسنے لگے۔ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ ۔احتجاج کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ اور واٹر سپلائی نے نورانی محلہ میں صرف چند لوگوں کیلئے پانی کی نئی لائن ڈالی ہے جس سے محلے کی دیگر تمام آبادی محروم ہے۔ اہل محلہ نے بتایا کہ پورا محکمہ پبلک ہیلتھ ایک بااثر شخص جس کو اے جی آفس کے ایک آڈیٹر کی پشت پناہی حاصل ہے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ اہل محلہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی سپلائی مساوات کی بنیاد پر کی جائے۔ اگر پانی کی فراہمی نہ کی گئی تو احتجاج پر مجبور ہو نگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...