مقبوضہ کشمیر کی آزادی اہل کشمیر اور اہل پاکستان پر لاکھوں شہداء کا قرض ہے،سردارمشتاق نیر

مقبوضہ کشمیر کی آزادی اہل کشمیر اور اہل پاکستان پر لاکھوں شہداء کا قرض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر ضلع باغ کے صدر سردار مشتاق نیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اہل کشمیر اور اہل پاکستان پر لاکھوں شہداء کا قرض ہے 5فروری کو یوم یکجہتی کے حوالہ سے منعقد ہونے والے جلسہ عام سے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور آزادکشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے خطاب سے مسئلہ کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنے گا جس کیلئے وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سردار مشتاق نئیر نے مسلم لیگ (ن) ضلع باغ کے عہدیداران کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے اندر اور سیز فائر لائن کے قریب سویلین آبادی کو نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔ پاکستان کے ایک سابق وزیر اور موجودہ وزیرا عظم کی بیک وقت آزاد کشمیر میں موجودگی اور اظہار یکجہتی سے آزادی کی جدوجہد میں شریک عوام میں شریک عوام کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔سر دار مشتاق نیئر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ ہوس اقتدار و اختیار کی خاطر پورا عرصہ میاں محمد نواز شریف حکومت کے خلاف سازشوں کے جال بنتے رہے جسکی وجہ سے مسلۂ کشمیر کو با قابل تلافی نقسان پہنچا اور بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم بڑھتا چلا گیا جن لوگوں نے ذاتی ایجنڈے کے تحت میاں نواز شریف کی قیادت میں قائم عوامی حکومت کو ختم کیا وہ در حقیقت پوری قوم کے مجرم ہیں میاں نواز شریف نے جب پاکستان میں اقتدار سنبھالا تھا تو پورا پاکستان دہشت گرد کی لپیٹ میں تھا حتیٰ کہ مساجد اور فوجی چھا ونیاں بھی محفوظ نہ تھیں ۔ لوڈ شیڈنگ بے روزگاری اور مہنگائی آسمان کی حدیں چھو رہی تھیں اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا آج ان سب چیزوں میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی کاوشوں کی وجہ سے میاں نواز شریف نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دگنا کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ہمدرد ہیں 5فروری کو ہزاروں لاکھوں افراد میاں نواز شریف کا استقبال پاکستان مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر ضلع باغ کے صدر سردار مشتاق نیئر نے مسلم لیگ(ن) ضلع باغ کی تمام جماعتی تنظیموں کے عہدیداران ، ممبران مجلس عاملہ و جنرل کونسل، دینئر جماعتی رہنماؤں و کارکنان اور یوتھ ونگ و ایم ایس ایف کے عہدیداران کا ایک مشترکہ اجلاس مورخہ یکم فروری بروز جمعرات بوقت10بجے دن بمقام میونسپل کارپوریشن کمیونٹی ہال باغ میں طلب کیا ہے جس میں ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے دونوں وزراء حکومت سردار میر اکبر خان، راجہ مشتاق منہاس اور دھیر کوٹ سے جماعتی ٹکٹ ہولڈر راجہ افتخار ایوب خصوصی طور پر شریک ہونگے۔ اس بات کا اعلان مسلم لیگ(ن) ضلع باغ کے جنرل سیکرٹری راجہ خورشید عالم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔ جس میں5فروری کو یوم یکجہتی کے حوالہ سے مظفرآباد کے مقام پر منعقد ہونے والے جلسہ عام جس سے قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خطاب کریں گے ضلع بھر سے بھرپور شرکت کے حوالہ ضروری مشاورت کی جائے گی۔ راجہ خورشید عالم نے مسلم لیگ(ن) ضلع باغ کی تینوں تحصیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے ممبران مرکزی مجلس عاملہ و جنرل کونسل، سینئر جماعتی راہنماؤں و کارکنان اور ایم ایس ایف و یوتھ ونگ کے عہدیداران کو اس اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔