ناموس رسالت کا تحفظ تمام مسلمانوں کا مشترکہ فریضہ ہے ، مولانا سعید الرحمن

ناموس رسالت کا تحفظ تمام مسلمانوں کا مشترکہ فریضہ ہے ، مولانا سعید الرحمن

مظفرآباد (بیورورپورٹ)عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام مسلمانوں کا مشترکہ فریضہ ہے ،عقیدہ ختم نبوت کا مل ایمان کی نشانی ہے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مسلمان جان کی قربانی کرنا سعادت سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دور صدیقی میں صحابہؓ نے اس کا عملی مظاہرہ کیا ،ختم نبوت پر ایمان نہ لانے والا شرعی طور پر دائرہ اسلام سے خارج ہے اور اب بل کی منظور ی کے بعد ملکی قانون کے طور پر غیر مسلم تصور ہوں گے ،قادیانیوں نے اسلام ،پاکستان اور مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ،آزادکشمیر کابینہ اور وزیراعظم مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے آزادکشمیر میں بھی پاکستان کے آئین سے اہم آہنگ ترامیم منظور ی کی ہیں یہ حکومتی اقدام قابل ستائش ہے ،2فروری بروز جمعہ کو یوم ختم نبوت وآزادی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سواداعظم اہل السنت والجماعت کے امیر مولانا سعید الرحمن تنویر سیکریڑی جنرل مولانا قاضی منظور الحسن مولانا مفتی عبدلخالق مولنا عطاء اللہ شاہ،مولانا امین الحق ،مولانا مقصود عثمانی ،مولانا عبدالعزیز قاسمی ،مولانا انعام الحق،مولانا ضیاء الحق فضل ،مولانا عبدالمالک ایڈوکیٹ مولانا طیب وقاری منظور فاروقی ودیگرسمیت دینی جماعتوں کے راہنماوں نے کیا انہوں نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اسمبلی نے 1973میں جو قرارداد منظور کی تھی بعد ازاں پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھی اتفاق رائے سے قادیانیوں کو غیر مسلم قراردیکر درینہ مسئلہ کو حل کیا اور یوں اب پاکستان میں قادیانی قانونی طور پر غیر مسلم ہیں اور اسی طرح اب آزادکشمیر میں بھی ہوں گے اس مقصد کے لیے موجودہ حکومت نے ریاست کے علماء دینی جماعتوں اورمسلمانوں کے پرزور مطالبہ پر اچھا عمل کیا ہے جو ہر اعتبار سے قابل ستائش ولائق تحسین ہے اس سے ریاست میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ حاصل ہوگا ،انہوں نے ریاست میں تمام قوانین کو قرآن وسنت کے مطابق بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ چھتر میں یوم ختم نبوت وآزادکشمیر کانفرنس کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ یہ کانفرنس دورس نتائج کی حامل ہوگی انہوں نے علماء وعوام سے کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...