پیر پگارا نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی

پیر پگارا نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا ہے، مگر حروں کے روحانی پیشوا نے ملاقات سے معذرت کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق نااہل وزیر اعظم پیر صبغت اللہ راشدی سے فوری ملاقات کے خواہش مند تھے، اسی ضمن میں انہوں نے رابطہ کیا، مگر مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ کی جانب سے نوازشریف سے فوری ملنے سے معذرت کر لی گئی۔اطلاعات کے مطابق صبغت اللہ راشدی نے روحانی سفر کی وجہ سے فوری ملاقات سے معذرت کی ہے۔وہ اس وقت چولستان میں حرجماعت کی دعوت پرہیں، جس کی وجہ سے فوری ملاقات ممکن نہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے ملاقات کے لیے یکم یا دو فروری کا وقت دینے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی مگر چولستان میں ہونے کے باعث یہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے مقررہ تاریخوں میں ملاقات ممکن نہیں۔کچھ تجزیہ کاروں کے خیال میں اس معذرت کا اصل سبب پیرپگارا کی میاں نواز شریف سے ناراضی اور ن لیگ کی پالیسیوں پر تحفظات ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد پیر صعبت اللہ راشدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کا اب کوئی مستقبل نہیں، ہماری جماعت وفاق اور پاک فوج کے ساتھ ہے اور اداروں سے ٹکرا کی صورت میں نوازشریف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...