لانڈھی میں جاں بحق رینجرز اہلکار کی نماز جنازہ ادا
کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) کے سپاہی عبدالرف جو گذشتہ رات لانڈھی نمبر89 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے کی نمازجنازہ ہیڈ کوارٹر بھٹائی رینجرز کراچی میں منگل کی صبح ادا کی گئی ۔ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد سعید اور رینجرز کے اعلی افسران نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔ شہیدسپاہی عبدالرف کی میت تدفین کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔