ایف ایف سی کاسال 2017 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ایف ایف سی کاسال 2017 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی جانب سے سال 2017 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مالیاتی نتائج کے کے مطابق کمپنی کا خالص منافع 10.71 ارب روپے رہا جبکہ فی شئیرارننگ 8.42 روپے رہا۔ کمپنی کی جانب سے اس کوارٹر کے لیے ڈیویڈنڈ تین روپے فی شئیررکھا گیا جبکہ مجموعی طور پر سال کے لیے سات روپے فی شئیر ہو گیا۔ مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال اور ریگولیٹری چیلنجز کے باوجود ایف ایف سی اپنی زمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پروڈکشن کے حساب سے کمپنی نے مسلسل دوسرے سال 2500 ہزار ٹن یوریا کا پیداواری ہدف حاصل کیا گیا جبکہ 2697 ہزار ٹن یوریا کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ اس سال ایف ایف سی ڈی اے پی کی درآمد اور فروخت 500 ہزار ٹن سے زائد ہوئی۔ مذکورہ بالا نتائج مارکیٹ کے چیلجز کا بہادری سے مقابلہ کرنے اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے مالیاتی آپریشنز اچھے طریقے سے چلانے کے باعث حاصل ہوئے۔ انویسٹمنٹ اور ڈیپازٹ پر آمدن 1.16 ارب روپے رہی۔ پورے سال کے لیے ڈیویڈنڈ آمدن 2.28 ارب روپے رہی جبکہ سال 2017 میں قومی خزانے میں 5.03 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کروائے گئے۔