ڈاکٹراختیار بیگ فیڈریشن کی بینکنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

ڈاکٹراختیار بیگ فیڈریشن کی بینکنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

کراچی (پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر غضنفر بلور نے معروف صنعتکار اور سابق سینئر بینکر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو FPCCI کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بینکنگ، فنانس اینڈ کریڈٹ کا 2018ء کیلئے چیئرمین مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر بیگ عالمی بینکنگ، کریڈٹ اور فنانس میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور گزشتہ 12 سالوں سے FPCCI اپیکس باڈی کی بینکنگ کمیٹی کی سربراہی کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعے نہایت موثر طریقے سے حل کروارہے ہیں۔ ڈاکٹر بیگ کا ادارہ بیگ گروپ ایک ملٹی نیشنل گروپ ہے جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور مراکش میں گزشتہ 30 سالوں سے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور یہ گروپ گزشتہ 15 سالوں سے بہترین ایکسپورٹ پر ’’ایف پی سی سی آئی اسپیشل میرٹ ٹرافی‘‘ وصول کررہا ہے۔ پاکستان میں بیمار صنعتوں کی بحالی میں ڈاکٹر بیگ کی گرانقدر خدمات ہیں۔ صدر پاکستان نے ڈاکٹر اختیار بیگ کو بینکنگ سیکٹر میں گرانقدر خدمات اور بیمار صنعتوں کی بحالی پر اعلیٰ سول ایوارڈ تمغہ امتیاز اور گولڈ میڈل دیا ہے۔ڈاکٹر بیگ سندھ میں یمن کے اعزازی قونصل جنرل ہیں اور وزیراعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر بیگ کے اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سرکل میں نہایت اچھے تعلقات ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ بینکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی سے بزنس کمیونٹی کی بینکنگ مسائل حل کرنے میں وہ اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...