اسٹار مارکیٹنگ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل راجپوت واریئرز نے جیت لیا

اسٹار مارکیٹنگ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل راجپوت واریئرز نے جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹار مارکیٹنگ کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2018 کے فائنل میں راجپوت وارئیرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مین ہل رائلز کو سات رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ایک روزہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر اسٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو واثق نعیم نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے ناصرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ ضبط اور تحمل کے جذبات کو بھی فروغ ملتا ہے۔ اس موقع پر اخلاق احمد نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں واثق نعیم اور فرازنہ واثق نے وننگ ٹرافی راجپوت وارئیرز کے کپتال فرجان خان کو دی۔ رنرزاپ ٹرافی مین ہل رائلز کے کپتان محمد ساجد نے وصول کی۔ کراچی لائنز کے دانش حسن خان مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ راجپوت واریئرز کے دانش نے حاصل کیا۔ لٹل اسٹار نبیہا خان کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین بالر کا ایوارڈ مین ہل رائلز کے کامران ہمایوں نے جیتا۔ بہترین فیلڈنگ پر شاہنواز ، عزیز ابراہیم ، سعد ناصر اور احسن اقبال نے ایوارڈ حاصل کئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...