کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث2ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم علی اکبر بنگش عرف کنگ علی کو گرفتار کیا ۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فضل کو گرفتار کیا۔ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملو ث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ سامان بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔