کالٹیکس ہیوولین نے جدید ترین پیکجنگ متعارف کروادی

کالٹیکس ہیوولین نے جدید ترین پیکجنگ متعارف کروادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) شیورون پاکستان لبریکنٹس(پرائیویٹ) لمیٹڈ نے حال ہی میں ایک شاندار تقریب میں کالٹیکس ہیوولین ڈپازٹ شیلڈ ٹیکنالوجی لبریکنٹس رینج کی نئی اور خوبصورت پیکنگ ملک بھر میں متعارف کرادی ہے۔ ساتھ ہی پورے ملک میں مارکیٹنگ کی سرگرمیوں کا بھی بھرپور انداز میں آغاز ہوگیا ہے۔ کالٹیکس ہیوولین کی نئی پیکجنگ کی زبردست لانچ کے ساتھ ساتھ کیمپئن میں خوبصوت فلوٹس اور دلچسپ مال ایکٹیوٹیز شامل ہیں جس کی پہلی ایکٹویٹی کلفٹن کراچی کے ڈالمین مال میں منعقد ہوئی۔ اس ایکٹیوٹی سے صارفین کو خوشنما برانڈنگ اور دلچسپ گیمز کے ذریعے پیکیجنگ میں تبدیلی کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ اسی طرح کی ایکٹیوٹیز لاہور اور اسلام آباد میں بھی دکھائی دیں گی۔