کوکب اقبال فیڈریشن کی کنزیومر پروٹیکشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر

کوکب اقبال فیڈریشن کی کنزیومر پروٹیکشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال کو وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان( ایف پی سی سی آئی) کے صدر غضنفر بلور نے ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کنزیومر پروٹیکشن اینڈ ایڈلٹریشن (2018) کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ کوکب اقبال نے بحیثیت چیئرمین مقرر کیے جانے پر سرپرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ لیڈر آف دی بزنس کمیونٹی ایس ایم منیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے صارفین اور انڈسٹری کے مسائل کو بہتر طور پر حل کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ کوکب اقبال گزشتہ بیس سالوں سے صارفین کے حقوقِ تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں۔ انکی اور کنزیومر ایسوسی ایسن آف پاکستان کی کوششوں سے پورے ملک میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نافذ ہوچکا ہے جبکہ پنجاب کی طرح سندھ فوڈ اتھارٹی بھی قائم کی جارہی ہے۔ کوکب اقبال یونیورسل سروس فنڈ منسٹری آف آئی اینڈ ٹیلی کام حکومت پاکستان میں ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر اور کمشنر کراچی کی ٹاسک فورس کے ممبر بھی ہیں اور پاکستان کنزیومر فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔ وہ منسٹر آف انڈسٹری کی کنزیومر ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے صارفین کی آگاہی کیلیے مختلف کانفرنس اور سیمینارز منعقد کیے جس میں کنزیومر فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس ، کنزیومر آئی اینڈ ٹیلی کام کانفرنس، کنزیومر فنانشل سروس کانفرنس، ایئر پیسنجر رائٹس کانفرنس کا انعقاد شامل ہے جبکہ ان کے40 مضامین ملک کے معروف اخبار میں شائع ہوچکے ہیں۔ کوکب اقبال نے عالمی اور ملکی سطح پر کئی کانفرنس میں شرکت کی اور صارفین کے مسائل کو اجاگر کیا۔ان کی یو ٹیوب پر 131وڈیوز لوڈ ہوچکی ہیں۔ کوکب اقبال پاکستان سری لنکا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔ مختلف سماجی اور تجارتی حلقوں کی جانب سے انہیں ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ کوکب اقبال کے تقریباً ہر ٹی وی چینلز پر ٹاک شو ہوچکے ہیں جس میں وہ صارفین کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...