چیتے کی فوڈیز فیملی کے ساتھ شراکت داری

چیتے کی فوڈیز فیملی کے ساتھ شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)Cheetay.pk نہ صرف ٹیک انڈسٹری بلکہ لاہور کی کھانا پکانے کی دنیا میں ایک طاقتور قوت بننے جا رہا ہے۔ ترقی کی منازل اور مزید ریستوران کو اپنے بیڑے میں شامل کرتے ہوئے Cheetay نے ای کامرس پلیٹ فارم پر متعدد کیٹیگریز شامل کی ہیں جہاں پر نہ صرف فوڈ ڈلیوری بلکہ ہیلتھ کیئر، چیتے باکس وغیرہ کی ایک علیحدہ کاروباری حکمت عملی اختیار کی ہے۔ چیتے ٹفن اس کی ایک اور ذیلی کیٹیگری ہے جس کے تحت ان لوگوں کو جن کی اپنے گھر یا کام کی جگہ پر مناسب کھانے تک رسائی نہیں ہوتی، کو تازہ اور صحت مند گھر کا پکا ہوا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں 1.1 ارب ڈالر کی سیریز اے فنڈنگ کے حصول کے بعد چیتے ڈاٹ پی کے ای کامرس کے ساتھ ایک عالی شان نام بنانے کے مشن پر گامزن ہے جہاں پر ایک مثالی پلیٹ فارم ہو جس پر صارف کی خواہش کے مطابق ہر چیز فراہم کی جا سکے۔ چیتے ڈاٹ پی کے نے اپنے صارف پر مبنی نیٹ ورک میں فوڈ فیملی جو فیس بک پر ایک نمایاں فورم ہے اور جس کے 29 ہزار 500 سے زائد سبسکرائبرز ہیں، کے ساتھ شراکت داری سے اضافہ کیا ہے۔ یہ ایک اہم فورم ہے جہاں کھانوں کے شائقین ایک دوسرے سے بات چیت، کھانوں، نئے ریستوران، تراکیب اور کھانا پکانے کی دنیا میں کیا نیا ہے، کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو اختیار کرنے کی حکمت عملی ہے جس میں مارکیٹ کی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے برانڈ کی شناخت برقرار رکھنا اور مارکیٹ میں فعالیت کو یقینی بنانا شامل ہے۔