یو ٹیوب نے پسندیدہ اشتہاروں کی فہرست جار ی کردی

یو ٹیوب نے پسندیدہ اشتہاروں کی فہرست جار ی کردی

کراچی(پ ر) گوگل نے پاکستان کے لیے اپنا پہلا یو ٹیوب ایڈز لیڈربورڈ جاری کر دیا ہے ۔ یہ فہرست سنہ 2016ء کے دوران ملک میں آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کے بعد پہلے مکمل سال پر مبنی ہے۔اس فہرست میں ایسے ٹاپ 10اشتہاروں اور branded content کا تذکرہ کیا گیا ہے جنہیں لوگوں نے یو ٹیوب پر دیکھنے کے لیے مقبولیت اور پروموشن کی بنیاد پر منتخب کیا۔اس فہرست میں 1۔ کوکا کولاساحر علی بگا اور عمائمہ بیگ، بازی، کوک اسٹوڈیو سیزن 10، قسط (7:26) 3اسٹارکام / ڈیجیٹائز،سرف ایکسل سرف ایکسل رمضان | 2017 #NekiEkIbadat ،(2:20)مائنڈ شیئرMullen & Lowe /، سن سلک سن سلک ویڈنگ ڈائریز (1:05)،مائنڈ شیئر JWT /، پیڈل پاپ(Paddle Pop)دی نیو ایڈوینچر آف پیڈل پاپ - فل مووی (45:43)مائنڈ شیئر،کورنیٹو(Cornetto)،یہ کیا ہوا ، کومل رضوی #CornettoPopRock2 (3:58)،مائنڈ شیئر / باڈی بیٹ پاکستان، ٹیلی نارٹیلی نار 4G - جو ہر پاکستانی چاہے(1:00) ، Ogilvy / OMD، لائف بوائے ڈاکٹر لائف بوائے بمقابلہ جراثیم - فل سانگ (1:03)،،مائنڈ شیئر Mullen & Lowe /، سپرائٹ مرچی کو سپرائٹ کر - TVC (0:55)،اسٹار کامOgilvi / ، ڈی جوس(djuice)،اوئے کچھ کر گزر : قسط 1 - (9:48) The Journey Begins ،/ OMDایڈ کام، پیپسی لانچ سانگ | #PepsiBattleOftheBands (2:30)،مائنڈ شیئر / ساچیاس لیڈربورڈ سے جن رجحانات کا اظہار ہوتا ہے اس کے مطابق طویل دورانیے کے اشتہارات چھائے اور تمام 10اشتہارات کو روایتی 30سیکنڈز کے ٹی وی اشتہار ات کے مقابلہ میں زیادہ دیکھاگیا۔ فہرست میں درج تمام اشتہارات در حقیقت ویڈیوز ہیں جنہیں پاکستان میں دیکھنے کے لیے منتخب کیا گیا اور اس طرح ویڈیوز نے ناظرین کو زیادہ عرصہ کے لیے اپنی جانب متوجہ رکھا جس کی واضح مثال پیڈل پاپ (Paddle Pop)اور ڈی جوس (djuice) کی ویڈیوز ہیں۔ یوٹیوب پر چلنے والے ان اشتہاروں کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ برانڈز کو ضرورت کے مطابق، طویل یا مختصر لیکن دلچسپ کہانیا ں بیا ن کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ٓان اشتہارات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں لوگ اپنی موسیقی سے پیار کرتے ہیں اور کوک (Coke)،کورنیٹو (Cornetto)، لائف بوائے اور پیپسی جیسے برانڈز نے اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے دلکش دھنوں کو اپنے اشتہارات میں شامل کیا ہے۔ لیکن موسیقی اسی صورت میں پر اثر ہے جب اسے سنا جاسکے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ یوٹیوب پر موجود 95فیصد اشتہارات کو موسیقی کے ساتھ چلایا گیا۔رمضان )سرف ایکسل)،زندگی کے اہم واقعات(سن سلک) اور مثبت سوچ بھی ان اشتہارات کا مرکزی خیال تھے جنہوں نے یو ٹیوب پر دیکھنے والے عوام کو اپنی جانب متوجہ رکھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...