آئی جی آزادکشمیر کی بہترین کارکردگی دکھانیوالے پولیس افسرا ن و اہلکاروں کو نقد انعامات

آئی جی آزادکشمیر کی بہترین کارکردگی دکھانیوالے پولیس افسرا ن و اہلکاروں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)سال 2017ء کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے علاوہ دیگر پیشہ وارانہ امور میں بہترین کارگزاری سرانجام دینے پر انسپکٹر جنرل پولیس ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹرشعیب دستگیر نے آزاد کشمیر پولیس کے آفیسران ؍اہلکاران کوسر ٹیفکیٹ کارگزاری اور نقد انعامات سے نوازا ۔اس سلسلہ میں مرکزی دفتر پولیس مظفرآباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر طاہر محمود قریشی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس صدر مقام ، محمدسلطان اعوان PSOبھی موجود تھے۔محمد نصیر انسپکٹر ؍ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی میرپور ،عمران احمد انسپکٹر ؍ایس ایچ او تھانہ پولیس افضلپور،راجہ محمد الیاس انسپکٹر ؍ایس ایچ او تھانہ پولیس سہنسہ ،نثار یوسف سب انسپکٹر ؍ایس ایچ او تھانہ پولیس برنالہ (وقت) حال انسپکٹرضلع کوٹلی، راشد حبیب مسعودی انسپکٹر ؍ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد،بابر رفیق انسپکٹر؍ ایس ایچ او تھانہ پولیس تھوراڑ،منظر حسین سب انسپکٹر تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد،محمد حنیف سب انسپکٹر تھانہ پولیس تھوتھال،محمد آصف سب انسپکٹر تھانہ پولیس سہنسہ ،ضیاالاسلام اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد ،صروف اکرم ہیڈکنسٹیبل تھانہ پولیس افضلپور ،محمد آصف ہیڈکنسٹیبل نمبر 262 تھانہ پولیس سہنسہ،نظر حسین کنسٹیبل نمبر 1325تھانہ پولیس برنالہ، زبیر حنیف DFCتھانہ پولیس تھوراڑ،شمریز DFCنمبر 55 تھانہ پولیس تھوراڑ،آفیسران ؍اہلکاران کو بہترین کارگزاری پر سر ٹیفکیٹ کارگزاری اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے آفیسران ؍اہلکاران کی سال 2017ء کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی کو سراہا اور آئندہ مزید بہتری کی توقع کا اظہار کیا ۔